ٹنل فارمنگ سے سبزیوں کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہے،محکمہ زراعت پنجاب

ٹنل فارمنگ سے سبزیوں کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہے،محکمہ زراعت پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (این این آئی)محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹنل فارمنگ کے دوران احتیاطی تدابیر اپنا کر پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔ایک بیان یمں ترجمان نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ ٹنل میں لگائی گئی بے موسمی سبزیوں پر سپرے کرنے اور کھاد ڈالنے کے بعد ٹنل کا منہ بند نہ کریں تاکہ گیس پیدا ہوکر نقصان نہ پہنچائے۔ دن کے وقت تقریبا 9 بجے صبح سے 4 بجے شام تک ٹنل کے منہ کو دونوں طرف سے کھلا رکھا جائے ۔
تاکہ ٹنل کے اندر زیادہ نمی پیدا نہ ہو جو کہ بیماریوں کا موجب بنتی ہے۔ اگر ممکن ہو تو ٹنل میں ہوا خارج کرنے والا پنکھا لگا دیں تاکہ بے جا نمی کو خارج کیا جاسکے اور درجہ حرارت مناسب رکھا جاسکے۔ کوشش کریں کہ ٹنل میں درجہ حرارت 15 سے 30 درجہ سینٹی گریڈ کے درمیان رہے اس کے علاوہ پودوں کی ترتیب، کانٹ چھانٹ اور گوڈی وغیرہ کا خیال رکھیں۔ ترجمان نے کہا کہ ٹنل میں بے موسمی سبزیوں کے اُگاؤ کے لئے ترقی دادہ ٹیکنالوجی پر مکمل دسترس کی ضرورت ہے جس کیلئے پڑھے لکھے نوجوانوں کو کاشتکاری کے اس فن کو سیکھنا چاہیے جس سے وہ بہت اچھا منافع حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -