پنجاب حکومت کی بروقت حکمت علی ‘ سوا لاکھ میٹرک ٹن آلو برآمد

پنجاب حکومت کی بروقت حکمت علی ‘ سوا لاکھ میٹرک ٹن آلو برآمد

لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت کی بروقت حکمت عملی اور راہنمائی کے باعث اب تک روس، ملائشیا، سری لنکا، عرب امارات، قطر، بحرین، اومان، کویت، مالدیپ، سنگاپوراورسومالیا کو1لاکھ18ہزار 287 میٹرک ٹن آلو برآمد کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے اس اقدام کے باعث کسان کو براہ راست فائدہ پہنچ رہاہے اور لوکل مارکیٹ میں قیمتیں مستحکم ہوئی ہیں۔ وزیر زراعت نے بتایا کہ پنجاب کے کاشتکار کی مھنت اور لگن کے باعث اور محکمہ زراعت کی ٹیموں کی راہنمائی کی بدولت آلو کی اچھی فصل حاصل ہوئی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی برآمد کیلئے وفاقی حکومت سے مل کر کوششیں کی گئیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت کا آلو دنیا کے بیشتر ممالک میں بین ہے جبکہ اچھی کوالٹی کے باعث پاکستانی آلو کی دنیا بھر میں مانگ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران متحدہ عرب امارات کو 34482.6میٹرک ٹن، سری لنکا کو 41282.2میٹرک ٹن، ملائشیا کو 11230.8، قطر کو 2977،بحرین کو 18636.15، اومان کو 6988.3،کویت کو 1044.5، مالدیپ کو 191، سنگا پور کو 492، روس کو 874.42 اور سومالیا کو 59 میٹرک ٹن آلو برآمد کیا جا چکا ہے۔

؂ ڈاکٹرفرخ جاوید نے بتایا کہ پنجاب اس سال 3لاکھ میٹرک ٹن تک آلو برآمد کرنے کیلئے کوشاں ہے اور اس ضمن میں ایکسپورٹرز کو مکمل سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ حکومت نے اسی لیے آلو کی برآمد پر کسی قسم کی کوئی ڈیوٹی یا ٹیکس نہیں لگایا۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار وں کے منافع میں اضافہ ہماری اولین ترجیح ہے اس لئے حکومت ملکی ضرورت سے زیادہ تمام آلو بر آمد کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک لاکھ96ہزار ٹن آلو گزشتہ سال برآمد کیا گیا۔

مزید : کامرس