یورپی بینک اور کمپنیاں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کررہی ہیںٗایران

یورپی بینک اور کمپنیاں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کررہی ہیںٗایران

تہران(این این آئی) ایران نے کہا ہے کہ یورپی بینک اورکمپنیاں ایران کے ساتھ کاروباری روابط استوار کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سینٹرل بینک کے گورنر نے بتایا کہ بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے کے باوجود یورپی بینک اور کمپنیاں ایران کے ساتھ کاروباری روابط استوار کرنے میں بدستور ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) سے ابطہ کیاگیا ہے اور ان سے درخواست کی گئی کہ وہ یورپی خدشات کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں۔واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران پر عائد بیشتر پابندیاں اگرچہ اٹھائی جاچکی ہیں تاہم بعض پابندیاں بدستور لاگو ہیں جس کی وجہ سے امریکی اور بعض یورپی بینک ایران کے ساتھ کاروباری روابط استوار کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کررہی ہیں۔

مزید : کامرس