2015ء کے دوران فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کے بعد از ٹیکس منافع میں ایک فیصد اضافہ

2015ء کے دوران فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کے بعد از ٹیکس منافع میں ایک فیصد اضافہ

اسلام آباد (این این آئی) 2015ء کے دوران فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کے بعد از ٹیکس منافع میں ایک فیصد اضافہ دیکھا گیا اور دوران سال کمپنی کو 4.1 ارب روپے کا منافع حاصل ہوا ہے جبکہ سال 2014ء کے دوران کمپنی کا بعد از ٹیکس نفع 4.02 ارب روپے رہا تھا۔ کمپنی کے جاری کردہ مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق سال 2015ء کے لئے کمپنی کی فی حصص آمدن 4.35 روپے تک بڑھ گئی جو اس سے گزشتہ برس 4.30 روپے رہی تھی۔ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے شیئر ہولڈرز کے لئے 30.50 فیصد یعنی 3.05 روپے فی حصص کے کیش ڈیوڈنڈ کی منظوری دی ہے۔

مزید : کامرس