پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر میں پانچویں بین الاقوامی نمائش جاری

پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر میں پانچویں بین الاقوامی نمائش جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) قابل تجدید اور متبادل توانائی ایسوسی ایشن آف پاکستان (آر ای اے پی) کے زیر اہتمام پانچویں بین الاقوامی نمائش 2016ء پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر اسلام آباد میں جاری ہے، نمائش میں 50 سے زائد ملکی اور غیر ملکی بین الاقوامی کمپنیوں نے سٹالز لگائے ہیں جن پر سولر پینلز، سولر انورٹرز، سولر واٹر فلٹریشن پلانٹس، سولر ہائیڈرو پاور سسٹم، سولر فینز، سولر گیزر، سولر کارز، سولر رکشہ، ایل ای ڈیز، سینٹرل ہیٹنگ سسٹم، سولر بیٹریز، سٹریٹ لائٹس، ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے ٹربائنز، بائیو گیسیفائر چولہے اور بائیو گیسیفائر پلانٹس سمیت شمسی توانائی، ونڈ توانائی، بائیو فیول، ہائیڈرو پاور، گرین انرجی، پاور سٹوریج، ہائیڈرو اور فیول سیلز، جدید ٹرانسپلانٹ، جدید بلڈنگ، بائیو ماس اور ری سائیکلنگ کی مختلف مصنوعات نمائش کیلئے رکھی گئی ہیں۔ غیر ملکی کمپنیاں، حکومتی نمائندے، سرمایہ کار، صنعت کار، رئیل اسٹیٹ اور پراپرٹی ڈیلر، تجارتی وفود، کنسلٹنٹس، کنٹریکٹرز، فراہم کنندگان اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کر رہے ہیں۔ سہ روزہ آر ای اے پی ایکسپو 2016ء کا مقصد پاکستان میں حال اور مستقبل میں توانائی کی ضروریات کے تناظر میں قابل تجدید، متبادل، گرین توانائی کے شعبوں کو مشترکہ پلیٹ فارم اور معلومات فراہم کرنا ہے۔
اور ایک ایسی فضا پیدا کرنا ہے جہاں ہر کوئی اپنے رابطے بڑھا کر صلاحیتوں کو اجاگر کر سکیں۔

مزید :

کامرس -