ٹیکس کے دائرہ کار میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے، ماہرین

ٹیکس کے دائرہ کار میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے، ماہرین

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) سماجی، تجارتی، کاروباری، صنعتی شعبوں اور رائے عامہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ ٹیکس کے دائرہ کار میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے جس نہ صرف ملک میں ٹیکس کلچر کو فروغ حاصل ہو گا بلکہ اس سے حکومتی آمدنی میں ہونے والے اضافہ کے نتیجے میں پبلک سروس کے شعبہ کی سہولتوں کی بہتری ہو سکے گی اور ترقیاتی منصوبوں کے لئے غیر ملکی معاونت پر انحصار کو کم کرنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی قرضوں کو شرح میں کمی سے ملکی خزانے پر دباؤ کم ہو گا اور اس سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے میں مدد ملے گی ۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے کہا کہ حکومت نے ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کے لئے انتہائی پر کشش ٹیکس سکیم متعارف کروائی ہے جس سے نہ صرف سیاسی جماعتوں بلکہ تاجر تنظمیوں سے بھی تفصیلی مشاورت کی گئی انہوں نے کہا کہ ٹیکس کی ادائیگی شہری پر فرض ہے جس سے نہ صرف قومی فرض کی ادائیگی ہو گی بلکہ اس سے حکومتی آمدنی بڑھے گی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے معیار میں اضافہ ہو گا جو ملکی ترقی کیلئے نا گزیر ہے ۔

مزید : کامرس