محکمہ زراعت پنجاب کی مونگ پھلی کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت

محکمہ زراعت پنجاب کی مونگ پھلی کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت

راولپنڈی (این این آئی)محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے مونگ پھلی کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ نگ پھلی بارانی علاقوں میں موسم خریف کی اہم ترین نقد آور فصل ہے۔ ترجما نے ایک بیان میں کہاکہ مونگ پھلی بارانی علاقوں میں موسم خریف کی اہم ترین نقد آور فصل ہے۔ کاشتکار پیداوار میں اضافہ کے لئے حالیہ بارشوں کی وجہ سے وتر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مونگ پھلی کی کاشت شروع کردیں۔ مونگ پھلی کی کاشت کیلئے اچھے نکاس والی قدرے ریتلی میرا زمین موزوں ہے۔ ترجمان کے مطابق زمین کی تیاری کے وقت گہرا ہل چلائیں تاکہ اوپر والی مٹی مکمل طور پر نیچے چلی جائے اور جڑی بوٹیاں بھی تلف ہوجائیں۔ کاشتکار مونگ پھلی کی زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے زرعی ماہرین کی سفارش کردہ ترقی دادہ اقسام باری 2000 اور گولڈن کاشت کریں۔

مزید : کامرس