نیب حکمرانوں کی چھیڑ بن چکی ،آصف زردادی جلد پاکستان آکر سیاسی سر گر میاں شروع کر یں گے : لطیف خان کھوسہ

نیب حکمرانوں کی چھیڑ بن چکی ،آصف زردادی جلد پاکستان آکر سیاسی سر گر میاں شروع ...
نیب حکمرانوں کی چھیڑ بن چکی ،آصف زردادی جلد پاکستان آکر سیاسی سر گر میاں شروع کر یں گے : لطیف خان کھوسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ نیب حکمرانوں کی چھیڑ بن چکی ہے ‘(ن) لیگ مخالفین کو احتساب کے نام پر ہر دور میں انتقام کا نشانہ بناتی ہے ‘حکمرانوں نے اگر کر پشن نہیں کی تونیب پر کسی بات کا غصہ نکال رہے ہیں ؟آصف علی زردادی کسی معاہدے کے تحت ملک سے باہر نہیں وہ جلد پاکستان آکر سیاسی سر گر میاں شروع کر یں گے ‘بلاول بھٹو کے سیاست میں آنے سے پیپلزپارٹی مزید مضبوط اور فعال ہوئی ہے۔

لاہور میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو ہر دور میں احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے مگر اسکے باوجود ہم نے کسی ادارے کو گالیاں اور دھمکیاں دینے کی بجائے انکا عدالتوں میں سامنا کر کے اپنی بے گنا ہی کو ثابت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کو جب بھی کسی غیر آئینی کام سے روکے تو یہ کبھی سپر یم کورٹ پر حملہ کر دیتے ہیں اور کبھی نیب کو دھمکیاں دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر (ن) لیگ والوں نے پنجاب یا مر کز کے کسی منصوبے میں کر پشن اور لوٹ مار نہیں کی تو وزیر اعظم اور وزیر اعلی بتائے وہ نیب پر کس بات کا غصہ نکال رہے ہیں ؟اصل میں حکمران احتساب سے خوفزدہ ہیں۔

مزید :

لاہور -