پاکستان میں ٹیلنٹ ہے مگر پلیٹ فارم نہیں، یونس ملک

پاکستان میں ٹیلنٹ ہے مگر پلیٹ فارم نہیں، یونس ملک
 پاکستان میں ٹیلنٹ ہے مگر پلیٹ فارم نہیں، یونس ملک

  

لاہور(شوبز رپورٹر) نوجوان گلوکار یونس ملک نے ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن یہاں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے کوئی مناسب پلیٹ فارم نہیں ملتا، جس کی وجہ سے نوجوانوں کی بڑی تعداد بھارت کا رخ کرنے کو ترجیح دیتی ہے۔ میں بھی ان دنوں اپنے البم پر کام کررہا ہوں لیکن اس کے مکمل ہونے کے بعد اس کو ریلیز کرنے کے لئے یہاں پر کوئی میوزک کمپنی نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے مجھے یا تو اپنے گیت سوشل ویب سائٹ پر لانچ کرنا ہونگے یا پھر بھارت یاترا کی تیاری کرنا ہو گی۔

مزید : کلچر