معیاری کام کو ہمیشہ ترجیح دیتی ہوں اور اسی لئے شائقین میرے کام کو پسند کرتے ہیں‘ شانزہ خان

معیاری کام کو ہمیشہ ترجیح دیتی ہوں اور اسی لئے شائقین میرے کام کو پسند کرتے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) اسٹیج اداکارہ شانزہ خان نے کہا ہے کہ معیاری کام کو ہمیشہ ترجیح دیتی ہوں اور اسی لئے شائقین میرے کام کو پسند کرتے ہیں‘ڈراموں کیساتھ فلموں میں بھی کام کر رہی ہوں ۔ آئی این پی سے گفتگو میں شانزہ خان نے کہا کہ میں اسٹیج پر جب سے آئی ہوں ہمیشہ اپنے شائقین کی امنگوں کے مطابق پر فارمنس دی ہے جسکی وجہ سے ڈراموں میں مجھے منفرد مقام اور اعزاز حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ میں مستقبل میں بھی اسی طرح عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کروں اداکاری کا بہت شوق ہے اور اس شعبہ میں محنت سے نمایاں مقام حاصل کرنا چاہتی ہوں اور محنت جاری رکھے ہوئے ہوں۔

مزید :

کلچر -