لاہور میں سٹیج ڈرامہ ’’نرالی نرگس‘‘ میں پائل چوہدری اور آشا چوہدری کی شاندار پرفارمنس

لاہور میں سٹیج ڈرامہ ’’نرالی نرگس‘‘ میں پائل چوہدری اور آشا چوہدری کی ...

 

لاہور (آئی این پی)لاہور میں سٹیج ڈرامہ ’’نرالی نرگس‘‘ میں پائل چوہدری اور آشا چوہدری کی شاندار پرفارمنس نے شائقین کے دل جیت لئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور شالیمار تھیٹر میں اداکارہ نرگس کا نیا سٹیج ڈرامہ ’’ نرالی نرگس ‘‘ جاری ہے ۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں پائل چوہدری ، آشا چوہدری ، نگار چوہدری ، سونو ، لکی ڈیئر ، شاہد خان ، حامد رنگیلا ، گڈو کمال ، وسیم پنوں سمیت دیگر شامل ہیں۔ ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں اور پروڈیوسر ملک طارق ہیں۔ یاد رہے کہ شالیمار تھیٹر میں پہلی مرتبہ اداکارہ نرگس کے نام سے شروع ہونے والا یہ پانچواں اسٹیج ڈرامہ ہے۔ اس سے قبل شالیمار تھیٹر میں اداکارہ نرگس کا ویلکم نرگس ، ناٹی نرگس ، منچلی نرگس کے نام سے بھی سٹیج ڈرامے پیش ہو چکے ہیں اور یہ اسٹیج ڈرامے کی پہلا موقع ہے کہ جب کسی اداکارہ کے نام سے مسلسل پانچ ڈرامے پیش کیے گئے ہیں۔

مزید : کلچر