بیماریوں سے بچاؤ میں شاہ رخ خان نے مدد کی ‘ امیتابھ بچن

بیماریوں سے بچاؤ میں شاہ رخ خان نے مدد کی ‘ امیتابھ بچن

ممبئی(آئی این پی)بولی ووڈ میگا سٹار امیتابھ بچن گزشتہ کئی دنوں سے مختلف معمولی نوعیت کی بیماریوں کا شکا ر ہیں۔73سالہ اداکار کی جانب سے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر اپنے پرستاروں کے ساتھ اپنی صحت کے حوالے پیغامات شیئر کیے گئے۔ میگا سٹار کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ ایک مرتبہ سپر سٹار شاہ رخ خان نے ان سے کہا تھا کہ رات کے وقت پر سکون نیند لینے سے انسان بہت سی ذہنی اور جسمانی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔ پس آجکل وہ ساتھی اداکار کی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے رات کو پرسکون نیند لے رہے ہیں اور بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

واضح رہے امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان ’’کبھی خوشی کبھی غم ‘‘، ’’محبتیں ‘‘اور ’’کبھی الوداع نہ کہنا ‘‘جیسی شاندار فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ امیتابھ کو آخری مرتبہ انکی حال ہی میں نمائش کیلئے کی جانے والی فلم ’’وزیر ‘‘میں دیکھا گیا تھا۔ میگا سٹار اپنی نئی آنے والی فلم ’’ٹی ای تھری این ‘‘میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے

مزید : کلچر