کاجول اور ایشوریا فلم’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں جلوہ گرہوں گی

کاجول اور ایشوریا فلم’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں جلوہ گرہوں گی
 کاجول اور ایشوریا فلم’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں جلوہ گرہوں گی

  

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کاجول اور ایشوریا رائے ایک ساتھ بالی ووڈ کی نئی فلم’اے دل ہے مشکل‘میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم میں رنبیر کپور اور انوشکا شرما بھی مرکزی کردار میں ہونگے ۔تاہم کرن جوہر نے اداکاروں کی ایک لمبی فہرست مختصر کرداروں کے لیے منتخب کرلی ہے۔واضح رہے کہ اس فلم میں پاکستانی اداکار فواد خان اور عمران عباس بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے، دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق سیف علی خان کو بھی فلم میں ایشوریا کے شوہر کے کردار کے لیے کاسٹ کرلیا گیا ہے۔فلم ’اے دل ہے مشکل‘ رواں سال 28 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر