مجھے فخر ہے کہ فریدہ خانم کے عہدِ گائیکی میں زندگی گزاری،پرویز رشید

مجھے فخر ہے کہ فریدہ خانم کے عہدِ گائیکی میں زندگی گزاری،پرویز رشید

لاہور(فلم رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید انہیں فخر ہے کہا انہوں نے فریدہ خانم کے عہدِ گائیکی میں زندگی گزاری جوفیض اورصوفی جیسے بڑے لوگوں کے شعروں اور لٹریچر کو اپنی گائیکی میں سمو کرہمارے دلوں میں سموتی رہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ٹیلویژن لاہور سینٹر میں ملکہ غزل فریدہ خانم کی کلاسیکی موسیقی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے ریکارڈ کئے جانے والے پروگرام کے دوران کیا۔پرویز رشید کا کہنا تھا کہ فریدہ خانم عہد ساز گائیکہ ہیں۔،چیئرمین پی ٹی وی عطاالحق قاسمی نے بھی شرکت کی ۔ لاہور سینٹر آمد پر جنرل مینجر بشارت خان،پروگرام مینجرچوہدری افتخارورک ،دیگر شعبہ جات کے سربراہان اورسی بی اے یونین کے مرکزی صدر جہانگیر خان نے ملکہ غزل کا شاندار استقبال کیا گیا ۔آتش بازی سے رنگ و نور کی بارش کے بعد انہیں ریڈ کارپٹ کے ذریعے سٹوڈیو تک لے جایا گیا۔پروگرام کے دوران ملکہ غزل کو اس وقت سرپرائز ملا جب تمام فنکار، مہمان اور انتظامیہ کے لوگ ان کے گرد اکٹھے ہو گئے اور ہیپی برتھ ڈے ٹو یو کا گیت کورس کی شکل میں گایا جانے لگا ۔کیک کاٹتے ہوئے ان کاچہرہ فرطِ جذبات سے دیدنی تھا۔اس موقع پرچیئرمین پی ٹی وی عطاالحق قاسمی نے سالگرہ کے تحفے کے طور پر ملکہ غزل کو ایک چیک پیش کیا جو انہوں نے قبول کر لیا ۔یاد رہے کہ کلاسیکی موسیقی کے فنکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کا یہ سلسلہ انہی کی خواہش پر شروع کیا گیا ہے۔اس موقع پر فریدہ خانم نے کہا کی پاکستان ٹیلی ویژن کی اس شام کو جب تک وہ زندہ ہیں یاد رکھیں گی ۔

جس میں نا صرف اتنے بڑے بڑے گائیک نے میرے ساتھ والہانہ اظہار محبت کیا بلکہ وزیرِ اطلاعات ونشریات اور چیئرمین پی ٹی نے اپنی بیگمات کے ہمراہ شرکت کی ۔اس محفلِ موسیقی میں بینش پرویز،فرخ بشیر،فریحہ پرویزنعمان جاوید،قادر علی بنگش نے بھی شرکت کی ۔صفِ اول کے غزل گائیک غلام علی نے کہا کہ فریدہ خانم لفظ کی حرمت اور اہمیت کو سمجھ کر گاتی ہیں اورجو لفظ کی اہمیت کو نہیں سمجھتا اسے غزل نہیں گانی چاہئیے۔اس محفل موسیقی میں استادفتح علی، ثریا ملتانیکر،استاد فتح علی،شفقت سلامت علی،شوکت علی ،حامد علی خان اور کلاسیکل ڈانسر شیما کرمانی اوردیگر فنکاروں نے اپنے فن کے جوہر دکھائے۔میزبانی کے فرائض پی ٹی وی کی پہلی خاتون اناونسرکنول نصیر نے ادا کئے اس پروگرام کے پروڈیوسر امحسن جعفر اور ایگزیکٹو پروڈیوسر بشارت خان ہیں۔

مزید : کلچر