پریتی زنٹا اور ارمیلا کی شادی کاسن کر بہت خوشی ہوئی ‘سشمیتا سین

پریتی زنٹا اور ارمیلا کی شادی کاسن کر بہت خوشی ہوئی ‘سشمیتا سین
پریتی زنٹا اور ارمیلا کی شادی کاسن کر بہت خوشی ہوئی ‘سشمیتا سین

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(این این آئی) دراز قد بالی وڈ حسینہ سشمیتا سین نے کہا ہے کہ انھیں پریتی زنٹا اور ارمیلا کی شادی کاسن کر بہت خوشی ہوئی ہے۔انھوں نے اپنے الگ الگ پیغامات میں پریتی زنٹا اور ارمیلا کو مبارکباد دی۔ سشمیتا سین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پریتی زنٹا اور ارمیلا ان کی بہت قریبی دوست رہی ہیں ان دونوں کے ساتھ فلم انڈسٹری میں ان کا بہت یادگار وقت گزرا ہے۔سشمیتا سین کا کہنا تھا کہ انھیں اس بات کی بھی خوشی ہے کہ بالی وڈ کی لڑکیاں بالآخر شادی کر رہی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ صحیح جیون ساتھی کا انتخاب خوش قسمتی کا باعث ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بااعتماد ساتھی ملے تو ہر گز دیر نہیں کرنی چاہیئے۔

مزید : کلچر