شائستہ صنم بہت جلد دوبارہ اداکاری کا آغاز کریں گی

شائستہ صنم بہت جلد دوبارہ اداکاری کا آغاز کریں گی

لاہور(فلم رپورٹر)ماضی کی معروف اداکار ہ شائستہ صنم بہت جلد دوبارہ اداکاری کا آغاز کریں گی۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی شائستہ صنم نے پی ٹی وی کے بے شمار ڈراموں میں کام کیااور نیشنل ایوارڈ بھی حاصل کیا تاہم ذاتی وجوہات کی بنا پر انہوں نے کئی سال کام نہیں کیا۔شائستہ صنم ان دنوں لاہور میں ہیں جہاں ان کی ملاقات دیرینہ دوستوں سے ہوئی ہے جہاں انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ دوبارہ شوبز میں کام کرنا چاہتی ہیں۔

مزید : کلچر