ریجا علی کا غیر معیاری پنجابی فلم میں کام سے انکار

ریجا علی کا غیر معیاری پنجابی فلم میں کام سے انکار

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ریجا علی نے غیر معیاری پنجابی فلم میں کام سے انکارکردیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک ڈائریکٹر نے ریجا علی کو اپنی فلم کے ایک رول کی پیشکش کی تھی لیکن ریجا نے فلم میں کام سے انکار کردیا۔اس بارے میں ریجا علی نے’’پاکستان‘کوبتایا کہ میں نے ہمیشہ معیاری فلموں میں کام کی بات کی ہے اور مین جب بھی کسی فلم میں کام کرون گی تو اس کی کہانی اور ٹیم بہت اچھی ہوگی ورنہ مجھے ماضی میں بھی بے شمار فلموں کی آفرز ہوچکی ہیں۔میں نے جس فلم میں کا م سے انکار کیا ہے اس کی کہانی میں کچھ بھی نیا نہیں تھا اس لئے میں نے معذرت کرلی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لالی ووڈ کے پرانے لوگوں کو سمجھ لینا چاہیئے کہ اب شائقین صرف وہی فلم دیکھنے کے لئے آتے ہیں جس میں کچھ نیا ہو،روایتی کہانیوں اور کرداروں والی فلموں کی اب کوئی گنجائش نہیں ہے۔

ریجا علی نے مزید بتایا کہ ان دنوں میں ڈرامہ سیریل’’موہے پیا رنگ لاگا‘‘میں کام کررہی ہوں جو بہت منفرد کہانی پر مبنی ہے اور اس سیریل کے ڈائریکٹر آصف یونس ہیں جبکہ اس سے پہلے میں ڈائریکٹر سیماطاہر خان کی سیریل’’میں ستارہ‘‘میں کام کرچکی ہوں جو پاکستان فلم انڈسٹری کے سنہری دور پر بنائی جارہی ہے اور اس میں میرا،میکال ذوالفقار اور صباقمر سمیت بہت سے فنکار کام کررہے ہیں۔

مزید : کلچر