جاناں ملک اور عمران احمد کی ڈرامہ سیریل’’مورمحل‘‘مکمل

جاناں ملک اور عمران احمد کی ڈرامہ سیریل’’مورمحل‘‘مکمل

لاہور(فلم رپورٹر)جاناں ملک اور عمران احمد کی ڈرامہ سیریل’’مورمحل‘‘مکمل ہوگئی ہے اور اسے جلد ہی آن ائر کردیا جائے گا۔اس سیریل کے بارے میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ پاکستان میں اب تک بنائی گئی ٹی وی کی سب سے مہنگی سیریل ہے جس پر دس کروڑ کے قریب اخراجات آئے ہیں۔اس سیریل کے ڈائریکٹر سرمد سلطان کھوسٹ ہیں جبکہ کاسٹ میں عمیر جسوال،نادیہ افگن،جاناں ملک،عمران احمد ، سوہائے آبڑواور فضاعلی سمیت دیگر فنکارشامل ہیں۔مور محل کی ریکارڈنگ لاہور میں ہی کی گئی لیکن پہلے دن سے آخرتک اس کے تمام معاملات خفیہ رکھنے کی کوشش کی گئی جس کا ندازہ اس بات سے لگایا گیا کہ فنکاروں کو اس بارے میں کسی کو کچھ بتانے اور سیٹ پر تصویر تک بنانے کا اجازت نہیں تھی۔میشا شفیع کیساتھ ساتھ گلوکار عمیر جسوال کے کیرئر کی یہ پہلی سیریل ہے۔سیریل کے رائٹر سرمد صہبائی ہیں۔

مزید : کلچر