آریان خان شاہ رخ خان کے معیار پر پورا اترنے میں ناکام

آریان خان شاہ رخ خان کے معیار پر پورا اترنے میں ناکام

ممبئی(آئی این پی) بولی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان آجکل بڑی سکرین پر اداکاری کے جوہر دکھانے کیلئے خصوصی تربیت حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔ حا ل ہی میں بلیک بیلٹ سٹار کڈ آریان خان کی جانب سے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔ مذکورہ ویڈیو میں آریان خان ہووربورڈ پر سر کے بل کرتب دکھاتے نظر آئے۔ آریان خان کی ویڈیو کو ان کے پرستاروں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔ تاہم شاہ رخ خان کی جانب سے بیٹے کی اس کاوش پر کچھ خاص رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا۔ شاہ رخ خان نے ویڈیو دیکھنے کے بعد انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ آریان خان ہوور بورڈ پر اس سے بہتر انداز میں سر کے بل کھڑے ہو سکتے تھے۔

انھیں ابھی مکمل طور پر پنجوں پر سرکے بل کھڑے ہونے کیلئے مزید محنت کی ضرورت ہے۔یاد رہے فلمساز کرن جوہر کی جانب سے آریان خان کو اپنی نئی فلم میں لانچ کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے

مزید : کلچر