انگلینڈ یورو کپ کی تیاری، پرتگال اور ترکی دوستانہ میچ کھیلیں گے

انگلینڈ یورو کپ کی تیاری، پرتگال اور ترکی دوستانہ میچ کھیلیں گے

لندن (این این آئی)انگلینڈ کی ٹیم رواں برس شیڈول یورو چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلے میں پرتگال اور ترکی کے خلاف انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز کھیلے گی۔ انگلش فٹ بال ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق انگلش ٹیم 22 مئی کو مانچسٹر سٹی اتحاد سٹیڈیم میں ترکی اور 2 جون کو پرتگال کے خلاف انٹرنیشنل فرینڈلی میچز کھیلے گی۔ اس بات کا بھی اعلان کیا گیا کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول میچ 27 مئی کو سندرلینڈ میں کھیلا جائیگا ایف اے کپ فائنل کے ایک روز بعد انگلینڈ کا مقابلہ ترکی ٗ چیمپئنز لیگ فائنل سے قبل انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

انگلینڈ کو یورپین چیمپئن شپ میں ویلز، روس اور سلواکیہ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی