اٹلی کے نوجوان کی 13فٹ ایک انچ لمبی چھلانگ، نیاعالمی ریکارڈ

اٹلی کے نوجوان کی 13فٹ ایک انچ لمبی چھلانگ، نیاعالمی ریکارڈ

روم(آن لائن)رکاوٹیں عبور کرنے اور چھلانگیں لگانے میں اٹلی کے ایک ماہر نوجوان نے 13فٹ ایک انچ لمبی چھلانگ لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔رکاوٹیں عبور کرتے اور اونچی لمبی چھلانگیں لگانے والوں کو پارکر رنر کہتے ہیں، اٹلی کے نوجوان جیان مارکو نے ایک لائیو شو کے دوران اپنی صلاحیتوں اظہار کچھ اس انداز میں کیا کہ ایک لوہے کی سلاخ پکڑ کر جو چھلانگ لگائی تو 13 اعشاریہ ایک فٹ دور موجود دیوار تک پہنچ گیا۔

کیٹ لیپ نامی اس اسٹنٹ کے ذریعے جیان مارکو نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی