پاکستان ڈربی ریس ایونٹ جاری، پہلی ریس کا فاتح تتلا کوئین

پاکستان ڈربی ریس ایونٹ جاری، پہلی ریس کا فاتح تتلا کوئین

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور میں پاکستان ڈربی ریس کا رنگا رنگ ایونٹ جاری ، جوکی ریس میں اپنے گھوڑوں کو سر پٹ دوڑاتے نظر آئے۔ لاہور میں ڈربی ریس ، 8 گھوڑے میدان میں پہلی ریس تتلا کوئین ، دوسری گولڈن مین ، تیسری چن مکھناں کے نام۔ ریس کلب لاہور میں جاری ڈربی ریس کے شاندار مقابلوں میں 12 گھڑ دوڑ ہونا ہیں۔ ڈربی ریس 2016 میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کر کے ایونٹ کو چار چاند لگائے ، مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ ریس سے بہت لطف اندوز ہو رہے ہیں ، پاکستان میں ایسے مقابلے ہونے چاہئیں۔ ایونٹ میں ہونے والی آج کی پہلی گھڑ دوڑ تتلا کوئین نامی گھوڑے نے جیتی۔ دوسری گولڈن مین اور تیسری ریس چن مکھناں کے حصے میں آئی۔ فاتح گھوڑوں کے مالکان میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی