نیوزی لینڈ ، باسکٹ بال میچ کے دوران لڑکی کو شادی کی پیشکش
آکلینڈ (آن لائن)محبت کا اظہار کر نا ذرا مشکل کام ہے۔نیوزی لینڈمیں ایک نوجوان نے باسکٹ بال کا میچ شروع ہو نے سے چند منٹ قبل اپنی دوست کوسر پرائز دیتے ہو ئے4ہزار تماشائیوں کے سامنے شادی کی پیشکش کر دی۔نوجوان اپنی دوست کے ساتھ میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچا اورباسکٹ بال کورٹ میں پہنچ کر ہاتھوں میں انگوٹھی تھام کر گھٹنوں کے بل بیٹھتے ہوئے شادی کی پیشکش کر دی ، اس موقع پر چیئر لیڈرز بھی پلے کارڈ اْٹھائے لڑکی کے جواب کی منتظر دکھائی دیں۔
ہزاروں تماشائیوں کی موجود گی میں لڑکی نے نوجوان کی محبت تسلیم کرتے ہوئے شادی کی پیشکش قبول کر لی اور منگنی کی انگوٹھی پہنتے ہی ہال تالیوں کی آوازوں سے گونج اْٹھا۔