باڈی بلڈنگ کے کھیل میں پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجودہے، عثمان انور

باڈی بلڈنگ کے کھیل میں پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجودہے، عثمان انور

لاہور( سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ باڈی بلڈنگ کے کھیل میں پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجودہے، سپورٹس بورڈ پنجاب جلد ساؤتھ ایشیاء باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کرا رہا ہے، اس کے بعدہماری خواہش ہے کہ مسٹر ایشیا اور مسٹر ورلڈ کے مقابلے بھی پاکستان میں منعقد کرائیں۔، ان خیالات کا اظہار انہوں نے 64ویں مسٹر پنجاب باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور تقریب کے مہمان خصوصی تھے، جمنیزیم ہال آمد پر پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے عہدیداروں نے ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کا پرتپاک استقبال کیا،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب سپورٹس پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، اس سلسلہ میں بہت سے اہم اقدامات کئے ہیں، ایک ہزار گراؤنڈ بنائے جارہے ہیں، جہاں کھلاڑیوں کو ہر طرح کی سہولت میسر ہوگی، ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں بھی ساؤتھ ایشیئن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ منعقد کرائی تھی جس میں نیپال اور افغانستان کے باڈی بلڈرز نے بھی شرکت کی تھی۔

، بہت جلد ساؤتھ ایشیاء باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ منعقد کرارہے ہیں، جس میں دوسرے ممالک کے باڈی بلڈرز کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی، ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ باڈی بلڈنگ کے کھیل میں پاکستان کے اندر بہت ٹیلنٹ موجود ہے، جس کو سامنے لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ مسٹر ایشیاء اور مسٹر ورلڈ کے مقابلے بھی پاکستان میں منعقد کرائے جائیں، سپورٹس بورڈ پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن پنجاب کے ساتھ مل کر باڈی بلڈنگ کے فروغ کیلئے کام کررہاہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے تقریب کے اختتام پر کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر فاروق اقبال شیخ نے چیمپئن شپ کے انعقاد میں تعاون پر ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی خوش قسمتی ہے کہ اسے عثمان انور جیسا افسر ملا ، جن کی کاوشوں سے سپورٹس کا کلچر بحال ہوگیا ہے،ان کی تعاون کی وجہ سے ہی آج مسٹر پنجاب کا ایونٹ منعقد کیا جارہا ہے

مزید : کھیل اور کھلاڑی