پہلی پی جی ایف لیڈیز گالف امیچور چیمپئن شپ مکمل
لاہور (سپورٹس رپورٹر)پہلی پی جی ایف لیڈیز گالف امیچور چیمپئن شپ مکمل ہوئی۔ چیمپئن شپ کی فاتح غزالہ یاسین رہیں۔ لیڈیز سلور کیٹیگریز نیٹ ایونٹ میں پہلی پوزیشن نور از صبا نے ، دوسری پوزیشن عروبہ علی نے جبکہ تیسری پوزیشن حسین بانو نے حاصل کی۔ گراس میں پہلی پوزیشن فائض امتیاز نے، صائمہ اعجاز نے دوسری جبکہ فائزہ امتیاز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لیڈیز گولڈ کیٹیگری کے نیٹ ایونٹ میں پہلی پوزیشن ریمشہ اعجاز نے ، دوسری اینا جیمز نے جبکہ تیسری زیب النساء نے حاصل کی جبکہ گراس کیٹیگری میں غزالہ یاسمین نے پہلی ، مریم خان نے دوسری جبکہ ایمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹیم میچ راولپنڈی اسلام آباد نے جیتا۔
گرلز پٹنگ کمپی ٹیشن میں آمنہ ٹوانہ نے پہلی، علواعمر نے دوسری جبکہ حادیہ اسامہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لیڈیز نان گالفنگ پٹنگ کمپی ٹیشن میں فرح محمود نے جیتی۔