شاہ حسین شاہ ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے پان امریکن اوپن کھیلنے سے محروم

شاہ حسین شاہ ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے پان امریکن اوپن کھیلنے سے محروم

اسلام آباد(اے پی پی) قومی جوڈو کھلاڑی شاہ حسین شاہ ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے پان امریکن اوپن میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد حان نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ پان امریکن اوپن 10 سے14 مارچ تک ارجنٹائن میں کھیلا جائے گا جس میں قومی جوڈو کھلاڑی شاہ حسین شاہ نے شرکت کرنا تھی مگر بروقت ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے اب وہ یہ ایونٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریو اولمپکس میں جگہ حاصل کرنے کیلئے فیڈریشن نے انہیں ترکی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں وہ گرینڈ پری میں حصہ لیں گے۔ سیکرٹری مسعود احمد خان نے کہا کہ شاہ حسین شاہ ساوتھ ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیت چکے ہیں، امید ہے کہ وہ گرینڈ پری میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اولمپک گیمز کیلئے کوالیفائی کر لیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی