امریکا میں پہاڑوں پر سنو بورڈنگ کے شاندار مقابلے

امریکا میں پہاڑوں پر سنو بورڈنگ کے شاندار مقابلے

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں سنو بورڈنگ کے شاندار مقابلوں میں مردوں کا ایونٹ میزبان ملک کے شان وائٹ نے جیت لیا۔ خواتین کیٹگری میں ان کی ہم وطن کھولے کم نے میدان مارا۔ امریکا میں ہونے والی سنو بورڈنگ چیمپئن شپ میں شاندار مقابلے دیکھنے کو ملے۔ دنیا بھر سے شامل ماہر کھلاڑیوں نے ایونٹ میں فتح کیلئے بھرپور محنت کی۔ منچلوں نے شاندار کرتب دکھاتے ہوئے مداحوں سے خوب داد سمیٹی۔ مردوں کے مقابلے میں امریکا کے شان وائٹ نے برفیلے ٹریک پر گرما گرم پرفارمنس دیتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ دوسری جانب خواتین نے بھی اپنی صلاحیتوں کا خوب اظہار کیا۔ میزبان ملک کی کھولے کم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان مارا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی