شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا سالانہ سپورٹس ڈے

شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا سالانہ سپورٹس ڈے

لاہور( سپورٹس رپورٹر) شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا سالانہ سپورٹس ڈے گزشتہ روز منایا گیا ۔ اس موقع پر کالج کے طلبہ میں کھیلوں کے رنگا رنگ مقابلے ہوئے ۔علی انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن کی گراونڈ میں کرکٹ ، والی بال ، فٹ بال ، چاٹی ریس ، لیموں ریس، رسہ کشی اور ایتھلیٹکس کے مقابلے ہوئے جن میں طلبہ نے بھرپور شرکت کی ۔کالج کے اساتذہ نے بھی کھیلوں میں حصہ لیا ۔ نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات اور میڈلز تقسیم کئے گئے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی جبکہ گیسٹ آف آنر ٹینس سٹار ا’شنہ سہیل اور ملک خالد یعقوب ڈائریکٹرسیلزاینڈ مارکیٹنگ تھے ۔ مہمانوں نے کامیاب طلبہ میں انعامات تقسیم کیے ۔

پرنسپل شالامار میڈیکل کالج پروفیسر زاہد بشیر اورو ائس پرنسپل شالا مار میڈیکل کالج پروفیسر عبدالکریم نے کامیاب ہونے والے طلبہ کومبارکباددی ۔ شالامار میڈیکل کالج کے سپورٹس کلب کے صدر پروفیسر حماد نعیم رانا اور سیکرٹری مظہر مشتاق اور ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر بھی موجو د تھے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی