نیٹ بال ٹریننگ اینڈ کوچنگ پروگرام کل شروع ہو گا

نیٹ بال ٹریننگ اینڈ کوچنگ پروگرام کل شروع ہو گا

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے نیٹ بال ٹریننگ اینڈ کوچنگ پروگرام برائے بوائز (کل ) منگل سے پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں شروع ہو گا جو10مار چ تک جاری رہے گا۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پروگرام میں تمام سکول و کالجز کی نیٹ بال ٹیموں کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں پہلے دن تمام ٹیموں کو نیٹ بال کی بنیادی تربیت دی جائے گی اور نیٹ بال رولز کی آگہی سے متعارف کرایا جائے گا۔ اس کے بعد ٹورنامنٹ ہوگا اور جیتنے والی ٹیموں کو ٹرافی، میڈلز و سرٹیفیکٹ دئیے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی