ملبورن میں 20 مارچ کو شروع ہونے والے فارمولا ون ریس کا فارمیٹ تیار

ملبورن میں 20 مارچ کو شروع ہونے والے فارمولا ون ریس کا فارمیٹ تیار
ملبورن میں 20 مارچ کو شروع ہونے والے فارمولا ون ریس کا فارمیٹ تیار

  

پیرس( مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ چیمپئن شپ فارمولا ون ریس کا فارمیٹ تیار کر لیاگیاہے جس کے مطابق ریس میں حصہ لینے والے ڈرائیور ناک آؤٹ سسٹم کے باعث آؤٹ ہوتے جائینگے۔آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں 20 مارچ کو فارمولا ون ریس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔نئے فارمیٹ کے مطابق ریس کے تین مرحلے ہوں گے۔پہلا مرحلہ 16 منٹ پر مشتمل ہو گا جس کے مطابق 7 منٹ کے بعد سب سے کم رفتار ڈرائیور ریس سے آؤٹ ہو جائے گا۔اس کے بعد ہر 90 سیکنڈ بعد سب سے کم رفتار ڈرائیور گیم سے آؤٹ ہوتا جائے گا۔حتیٰ کے 15 ڈرائیور ہی کوالیفائی کر سکیں گے۔فارمیٹ کے دوسرے مرحلے میں 15 منٹ کا وقت دیا جائے گااور 6 منٹ بعد سب سے کم رفتار ڈرائیور ریس سے باہر ہو جائیگا۔اسی دوران 90 سیکنڈ بعد کم رفتار گاڑیوں کو ڈرائیوروں کو ناک آؤٹ کر دیا جائے گا۔تیسرے مرحلے میں فائنل ریس ہو گی

مزید : کھیل اور کھلاڑی