چین بین الاقوامی صنعتی تعاون بڑھانے میں زیادہ کوششیں کرے گا ،ژو شاؤ شی

چین بین الاقوامی صنعتی تعاون بڑھانے میں زیادہ کوششیں کرے گا ،ژو شاؤ شی

بیجنگ(آئی این پی/شنہوا) ایک سینئر اقتصادی منصوبہ ساز اہلکار نے اتوار کو کہا کہ چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو ملانے والے ممالک کو اپنے جدید آلات اور پیداواری گنجائش کی برآمدات میں اضافہ کرے گا ۔قومی ترقیاتی و اصلاحات کمیشن کے سربراہ ژو شاؤ شی نے سالانہ پارلیمانی اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمہ معاہدوں پر مزید عملدرآمد کے لئے مزید تفصیلی انتظامات کئے جائیں گے اور اس منصوبے کے فروغ کے لئے مالی حمایت کو مستحکم کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم ریلوے کی تعمیر اور صنعتی گنجائش کی منتقلی میں حقیقی پیشرفت کی توقع کرسکتے ہیں۔

، چین نے گذشتہ سال بین ا لاقوامی صنعتی تعاون میں ٹھوس کامیابی حاصل کی ہے بالخصوص فولاد اور غیر آہنی دھاتوں کی گنجائش میں اس کے علاوہ ریلوے اور بجلی گھر کے بارے میں تعاون میں بھی ٹھوس کامیابی ہوئی ہے ۔

مزید : عالمی منظر