امریکی ریاست ٹیکساس میں آئل ریفائنری میں دھماکا،3 افراد زخمی

امریکی ریاست ٹیکساس میں آئل ریفائنری میں دھماکا،3 افراد زخمی

ٹیکساس (آئی این پی) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر پیساڈینا میں آئل ریفائنری میں جنریٹر پھٹنے کے نتیجے میں آگ لگ گئی جس سے 3 افراد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ برازیل کی نیشنل آئل کمپنی کی ریفائنری میں پیش آیا جہاں جنریٹر پھٹنے سے زوردار دھماکا ہو گیا ۔ آگ سے جھلس کر تین افراد زخمی ہو گئے ، آگ کے باعث پولیس کے مطابق فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا لیا ہے ۔ حادثے کے بعد آئل ریفائنری کے متاثرہ یونٹ کو بند کردیا گیا ہے ۔

مزید : عالمی منظر