شام امن بات چیت کا آغاز 10 مارچ سے ہوگا،اقوام متحدہ

شام امن بات چیت کا آغاز 10 مارچ سے ہوگا،اقوام متحدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو (این این آئی) اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن ڈی مستورا نے کہاہے کہ فریقین نے شامی حکومت اور اپوزیشن کے مختلف گروپوں کے درمیان بات چیت جلد از جلد ممکنہ وقت میں شروع کرنے کا مطالبہ کیاہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ شام میں لڑائی کی کارروائیاں روکے جانے کو یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ شام کے بحران کے حوالے سے امن بات چیت رواں ماہ کی دس تاریخ کو جنیوا میں شروع ہوگی۔انہوں نے واضح کیا کہ بعض شرکاء بالواسطہ تمہیدی ملاقاتوں کے سلسلے میں نو تاریخ کو پہنچ جائیں گے جب کہ بعض فریق ہوٹل کی بکنگ میں دشواری کی وجہ سے رواں ماہ کی گیارہ اور چودہ تاریخ کو پہنچ سکیں گے۔ڈی مستورا نے مزید بتایا کہ وہ بشار الاسد کی حکومت، اپوزیشن اور سول سوسائٹی کے ارکان کو دعوت دینے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، مدعو شخصیات میں خواتین بھی شامل ہیں۔ڈی مستورا نے بشار الاسد کی حکومت پر زور دیا کہ وہ امدادی سامان کی تقسیم میں تیزی کا مظاہرہ کرے۔

مزید :

عالمی منظر -