شامی انتخابات کا اعلان اشتعال انگیز اور غیر حقیقی ہے،فرانسیسی صدرکی تنقید

شامی انتخابات کا اعلان اشتعال انگیز اور غیر حقیقی ہے،فرانسیسی صدرکی تنقید

پیرس(این این آئی)فرانسیسی صدر فرانسو اولاند نے اپنے شامی ہم منصب بشار الاسد پر تنقید کرتے ہوئے ان کی جانب سے شام میں اگلے ماہ انتخابات کے اعلان کو اشتعال انگیز اور غیر حقیقی قرار دے دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اولاند نے پیرس میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ "ماہ اپریل کے دوران الیکشن کا خیال نہ صرف اشتعال انگیز بلکہ مکمل طور پر غیر حقیقت پسندانہ ہے۔بشار الاسد نے شام میں جنگ بندی کے واشنگٹن اور ماسکو کے بیان کے بعد اعلان کیا تھا کہ شام میں 13 اپریل کو پارلیمانی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔

مزید : عالمی منظر