یمن ،مارب میں دہشت گردی کا سب سے بڑا نیٹ ورک

یمن ،مارب میں دہشت گردی کا سب سے بڑا نیٹ ورک

صنعاء(این این آئی)یمن میں سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے حوثی اور معزول صدر صالح کی ملیشیاؤں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد صنعاء کے مشرق میں واقع گورنری نہم کے علاقے مسورہ کے اکثر حصوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ،میڈیارپورٹس کے مطابق اس سے قبل سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کے لیے مارب سے نئی کمک پہنچی تھی جن میں سیلف پروپیلڈ توپیں بھی شامل تھیں،ادھر مارب صوبے میں سرکاری فوج کے زیرانتظام انٹیلجنس اداروں نے حوثی اور معزول صدر صالح کی ملیشیاؤں کے زیرانتظام سب سے بڑا دہشت گرد تخریبی نیٹ ورک پکڑ لیا۔

اس نیٹ ورک نے عدن کی طرح مارب میں بھی وسیع پیمانے پر دہشت گرد اور تخریبی کارروائیاں کرنے، لوگوں کو ہلاک کرنے اور انارکی پھیلانے کی سرگرمیوں میں حصہ لیا تھا۔اس دوران یمن میں القاعدہ تنظیم کی شاخ سے منسوب ایک بیان میں عدن کے اندر بزرگ شہریوں کے گھر کو نشانہ بنانے والے حملے سے تنظیم کے تعلق کی تردید کی ہے

مزید : عالمی منظر