آسٹریلوی کارڈینل جورج پیل کاویٹی کن کے خزانچی کے عہدے سے مستعفی نہ ہونے کا اعلان

آسٹریلوی کارڈینل جورج پیل کاویٹی کن کے خزانچی کے عہدے سے مستعفی نہ ہونے کا ...

کینبرا(این این آئی)آسٹریلوی کارڈینل جورج پیل نے کہا ہے کہ وہ ویٹیکن کے خزانچی کے عہدے سے دست بردار نہیں ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے آسٹریلوی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔ پیل پر الزام ہے کہ انہوں نے انیس سو ستر کی دہائی میں پادریوں کے ہاتھوں بچوں کی جنسی زیادتی کے معاملے پر بہتر کارروائی نہیں کی تھی۔ جمعے کے روز ویٹیکن میں پیل نے آسٹریلیا سے آئے جنسی زیادتی کا شکار افراد سے ملاقات کی تھی اور اعتراف کیا تھا کہ پادریوں سے غلطی ہوئی تھی۔

مزید : عالمی منظر