نائب جرمن چانسلر نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو عالمی امن و استحکام کے لیے خطرہ قراردیدیا

نائب جرمن چانسلر نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو عالمی امن و استحکام کے لیے خطرہ ...

برلن(آئی این پی) نائب جرمن چانسلر زیگمار گیبریئل نے امریکی صدارتی دوڑ میں ری پبلکن جماعت کے سر فہرست امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے ٹرمپ کو عالمی امن و استحکام کے لیے خطرہ قراردیدیا۔جرمن اخبار ویلٹ ام زونٹاگ میں شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں نائب چانسلر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور دائیں بازو کے چند دیگر سیاستدان نہ صرف امن اور استحکام بلکہ سماجی سطح پر امن و سکون کی فضا اور اقتصادی ترقی کے لیے بھی خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔یہ امر اہم ہے کہ زیگمار گابریئل جرمن چانسلر انجیلامیرکل کی مہاجرین سے متعلق پالیسی کو غلط قرار دے چکے ہیں۔ ان کے مطابق اس پالیسی کے نتیجے میں جرمنی بدامنی کا شکار ہو سکتا ہے۔

مزید : عالمی منظر