اسرائیلی پابندیوں سے خوف زدہ نہیں، سربراہ اسلامی تحریک راید صلاح

اسرائیلی پابندیوں سے خوف زدہ نہیں، سربراہ اسلامی تحریک راید صلاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مقبوضہ بیت المقدس(آن لائن)فلسطین کے 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں قائم فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک کے سربراہ اور بزرگ فلسطینی رہ نما الشیخ راید صلاح نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کی پالیسیاں یہودی مذہبی رہ نماؤں کی ہدایات اور ان کے فتووں کی روشنی میں تشکیل دی جاتی ہیں۔ یہودی ربی فلسطینیوں اور دوسری اقوام کے خلاف نسل پرستی کی حمایت پرمبنی فتاویٰ جاری کرتے ہیں اور ریاست انہیں عملی شکل دیتی ہے۔مقبوضہ فلسطین میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الشیخ راید صلاح نے کہا کہ اسرائیل اور اس کے تمام توسیع پسندانہ منصوبے زوال کی جانب گامزن ہیں۔
اسرائیل ایک ایسی گاڑی ہے جو اپنی تباہی کی طرف جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومتیں مذہبی پیشواؤں اور انتہا پسند ربیوں کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے قبلہ اول کی جگہ مذموم ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی سازشیں کررہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک پراسرائیلی ریاست کی جانب سے عاید کردہ پابندیوں کے باوجود ان کی جماعت کے عوامی فلاحی منصوبوں اور قبلہ اول کے دفاع کے پرواگراموں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔الشیخ راید صلاح نے کہا کہ اسرائیل کے تمام مذہبی رہ نما فلسطینیوں اور عربوں کے قتل عام کے فتوے صادر کرتیہیں اور اسرائیلی فوج ان فتاویٰ پرعمل در آمد کرتی ہے۔ اسحاق گنسبرگ اور الیاھو شموئیل جیسے یہودی ربیوں نے عربوں اور فلسطینیوں کے قتل،لوٹ مار، مساجد کو شہید کرنے اور گرجا گھروں کو نذرا?تش کرنے کے سیکڑوں فتوے جاری کررکھے ہیں۔ انہی فتاویٰ کی بنیاد پر اسرائیلی ریاست کی پالیسیاں تشکیل پاتی ہیں اور فلسطینیوں کے خلاف نفرت اور نسل پرستی کے خوفناک مظاہر سامنے آتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -