بارکلیز کو 394 ملین پونڈ کا خسارہ
برطانیہ کے معروف بینک بارکلیز نے کہا ہے کہ 2015 ء کے دوران اس کا مالی خسارہ 394 ملین پونڈ رہا۔2015ء کے دوران اس کا بعد از ٹیکس خسارہ 394 ملین پونڈ (549 ملین ڈالر، 505 ملین یورو) رہا جو کہ 2014 ء کی نسبت دوگنا ہے۔بینک کا کہنا تھا کہ افریقہ میں بی اے جی ایل کے نام سے قائم کاروباری سرگرمیوں کو محدود کرنے کیلئے اگلے دو سے تین سالوں میں ان کے 62.3 فیصد حصص فروخت کیے جائیں گے۔