یونان ‘اصلاحاتی عمل کا آڈٹ دوبارہ شروع ہوگا
یونان نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور آئی ایم ایف کی جانب سے ملک کے اصلاحاتی عمل کا آڈٹ جلد دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم الیکس سپراس نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کیا۔ الیکس نے کہا کہ ہمارے اصلاحاتی عمل کے آڈٹ میں تاخیر کی وجہ قرض دہندگان میں عدم اتفاق رائے ہے، توقع ہے کہ وہ دس مارچ تک یہاں آکر اپنا کام شروع کردیں گے۔