گوگل کی بغیر ڈرائیورکار بس سے ٹکرا گئی
امریکی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کی بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار آزمائشی سفر کے دوران ایک مسافر بس سے ٹکرا گئی۔ حادثے کی وجہ ایک چوک میں دائیں طرف مڑنے والے راستے کو ریت کی بوریاں لگا کر بند کیا جانا تھا جس کی وجہ سے خودکار اور جدید آلات سے لیس گوگل کی ایس یو وی گاڑی نے تھوڑا سا آگے جا کر موڑ کاٹا ۔ حادثے کے وقت گوگل کی کار کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ مسافر بس کی رفتار 24 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔