آج کے5روپے کا سکہ 30سال قبل کیسا تھا
سٹیٹ بنک آف پاکستان نے حکومت پاکستان کی جانب سے پانچ روپے کا نوٹ ختم کر کے اب حال ہی میں جو پانچ روپے کا نیا سکہ جاری کیا ہے اس کا حجم اور سائز آج سے 30 سال قبل کے ایک پائی اور ٹیڈی پیسہ کہا جاتا تھا کے برابر ہے۔کرنسی کی ساکھ گرنے کی وجہ سے ایک روپیہ ، دو روپے اور پانچ روپے کا نوٹ کو حکومت نے بند کر کے اس کی جگہ نیا سکہ جاری کیا ۔پانچ روپے کا نیا سکہ اس کی شکل و صورت اور حجم برطانیہ کے ایک پینی کے برابر ہے جبکہ اسی پانچ روپے کا حجم دنیا کے غیر ممالک جن میں امریکہ ، کینیڈا اور یورپی ممالک شامل ہیں ان کا ایک پیسہ بھی اسی شکل میں موجود ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ پاکستان کی کرنسی کے پانچ روپے کے نوٹ کی قدر موجودہ حالات میں ایک ٹیڈی پیسہ ہو گئی ہے ۔