مضاربہ کمپنیوں کی نگرانی کیلئے قوانین میں ترامیم
سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے مضاربہ کمپنیوں کے قواعد میں ترامیم کی تجاویز پیش کر دی ہیں ،کمپنیوں کے سرٹیفیکیٹ ہولڈر سالانہ اور غیر معمولی اجلاسوں میں شرکت کر سکتے ہیں ،کمپنیوں کے رجسٹرارتمام اکاؤنٹس کی چھان بین کر سکیں گے ۔پیش کردہ ترامیم کا مقصد مضاربہ کمپنیوں کی رجسٹریشن کے لیگل فریم ورک کو موثراور بہتر بنانا اور مضاربہ کمپنیوں کے نظامِ عمل کو مزید منظم اور جامع کرنا ہے۔