پاکستان پہلی بار سری لنکا کو پنکھے برآمد کرے گا

پاکستان پہلی بار سری لنکا کو پنکھے برآمد کرے گا

موسم گرما میں سری لنکن اب پاکستانی پنکھوں سے سکون حاصل کریں گے ، پاکستان پہلی بار سری لنکا کو پنکھے برآمد کر رہا ہے۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق پاکستان کی مقامی کمپنی سری لنکا کو 50 ہزار ڈالر مالیت کے پنکھے ایکسپورٹ کر رہی ہے ، اس حوالے سے 20 فٹ کے دو کنٹینرز سری لنکا روانہ کر دیے گئے ہیں۔ٹی ڈیپ کے مطابق سری لنکا میں منعقد ہوئی پاکستانی مصنوعات کی حالیہ نمائش کے دوران کمپنی یہ ایکسپورٹ آرڈر لینے میں کامیاب ہوئی۔

مزید : ایڈیشن 2