زرعی رقبہ کو منافع بخش یونٹ بنا نے کیلئے کوآپریٹو فارمنگ کوترقی دینا ہو گی ، اقبال ملک

زرعی رقبہ کو منافع بخش یونٹ بنا نے کیلئے کوآپریٹو فارمنگ کوترقی دینا ہو گی ، ...

لاہو ر(خبر نگار خصوصی) صوبائی و زیر کوآپریٹوملک محمد اقبال نے ان کی رہائش گاہ پرآئے وفود سے ملاقات میں کہا ہے کہ پلان کے بغیر زرعی رقبہ جات پر رہائشی سکیمیں بنائے جانے کی بنا پر زرعی رقبہ میں تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے ا س سلسلے میں زرعی رقبہ کو منافع بخش یونٹ بنا نے کے لئے کوآپریٹو فارمنگ کوترقی دینا ہو گی تاکہ مستقبل میں دیہی خوشحالی کی نوید بن کر ابھرے۔حکومت کوآپریٹو مارکیٹوں کے قیام پر بھی سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

تاکہ کسان اپنی اجنا س براہ راست صارفین کو فروخت کر سکیں۔وہاڑی میں جانور پالے والے چھوٹے خاندانوں پر مشتمل درجن بھر کوآپریٹو ملک فارمرز نے کامیابیاں حاصل کی ہیں۔اس اقدام کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ا نہیں موبائل چلرز فراہم کئے جائیں۔صوبائی وزیر نے وفد کو مزید بتایا کہ پی پی سی بی ایل نے گزشتہ ماہ تک غیر فعال قرضہ جات کی مد میں668 ملین روپے کی وصولی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مالی سال 2015-16ء کے لئے بنک نے12500 ملین روپے کے قرضہ جات کا اجراء کیا ہو ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے لئے11500ملین روپے مقرر کئے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پراونشل کو آپریٹو بنک لمیٹڈ کی صوبہ بھر میں واقع151 برا نچوں میںآن لائن بنکنگ سروس کا اجراء کر دیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4