وزارت مذہبی امور سہولیات فراہم کر ے پرائیویٹ حج بھی سستا ہو جائے گا

وزارت مذہبی امور سہولیات فراہم کر ے پرائیویٹ حج بھی سستا ہو جائے گا

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پرائیویٹ حج سستا ہو سکتا ہے اگر گورنمنٹ ہمیں وزارت مذہبی امور کی طرف سے سرکاری حج کو دی جانے والی سہولیات فراہم کر دے ،سرکاری اور پرائیویٹ حج کے بنیادی فرق کو سمجھنے کی ضرورت ہے ،سرکاری حج میں سارے اخراجات سرکاری خزانہ سے ہوتے ہیں سارے سفر، دفاتر کے کرائے، ملازمین کی تنخواہیں ہیں سرکار دیتی ہے پرائیویٹ سکیم میں 50کوٹہ والوں کو بھی سعودیہ خود جانا پڑتا ہے سارا سال دفتر خود چلانا پڑتا ہے تنخواہیں خود دینا پڑتی ہیں 5طر ح کے ٹیکسز ،پرفارمنس گارنٹی دینا پڑتی ہے سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کے کرائے کا 15سے50 ہزار تک کا فرق ہے سب ہمیں دے دیا جائے ہم پرائیویٹ حج سرکاری سے بھی سستا کر دیں گے ندیم شریف کی روزنامہ پاکستان سے گفتگو،انہوں نے کہا سستا سرکاری حج پراپیگنڈا ہے سرکاری حج میں عازمین کو حرم سے 10کلو میٹر تک دور رکھا جاتا ہے جبکہ پرائیویٹ سکیم میں حاجی حرم کے سامنے ہوٹل ،شیطانوں کے قریب مکتب اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ حاصل کر سکتا ہے ۔

مزید : علاقائی