حج پالیسی10مارچ کو قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور قومی اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش ہو گی

حج پالیسی10مارچ کو قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور قومی اسمبلی میں منظوری کیلئے ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج پالیسی 2016ء کی تیاری کے آخری مراحل میں،10مارچ کو ہونے والے قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش ہو گی وفاقی سیکرٹری مذہبی امور عامر سہیل مرزا نے اپنے ذمہ داران سے طویل مشاورت مکمل کر لی کل وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی اٹلی سے واپسی پر انہیں پیش کریں گے ،قائمہ کمیٹی کی طرف سے حج پالیسی 2016ء کے لیے تجاویز کیے گئے نکات کی روشنی میں 15مارچ کے بعد منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں منظوری کے لیے لائحہ عمل ترتیب دے دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی