ڈیرہ اسماعیل خان ، مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم ، 5افراد جاں بحق ، 14زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ، مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم ، 5افراد جاں بحق ، 14زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (اے این این) ڈیرہ اسماعیل خان کی چونڈہ چیک پوسٹ کے قریب مسافر کوچ اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 14 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بنوں سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والی مسافر کوچ چونڈہ چیک پوسٹ کے قریب تیزرفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنے والے ٹرالرسے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 14 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال لکی منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد میں 2 خواتین اورایک بچہ بھی شامل ہے۔ لاشوں کو شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی