گرین ویلی ہائپر مارکیٹ راولپنڈی اور لاہور میں بیوٹی فیسٹیول

گرین ویلی ہائپر مارکیٹ راولپنڈی اور لاہور میں بیوٹی فیسٹیول

لاہور / راولپنڈی (پ ر)گرین ویلی پریمیئم ہائپر مارکیٹ راولپنڈی اور لاہور میں مسلسل تیسرے سال بیوٹی فیسٹیول کا شاندار انعقاد کیا گیا ہے۔اس رنگا رنگ اور دلچسپ فیسٹیول میں مردوخواتین کے بناؤ سنگھار کی تمام ورائٹی جیسے کاسمیٹکس ، پرفیومری، سکن کیئر ، لانجرے ، بے بی کیئر اور ہاؤس ہولڈ کی وسیع امپورٹڈ اور لوکل رینج پر مناسب ترین قیمتوں کے ساتھ پروموشنز کی جاری ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ کسٹمرز کی دلچسپی کے لئے ہزاروں قیمتی انعامات بشمول دبئی کے ریٹرن ٹکٹ اور ڈائمنڈ کی انگوٹھیاں بھی بذریعہ قرعہ اندازی دئے جائیں گے۔گرین ویلی بیوٹی فیسٹیول میں بیوٹی پروفیشنلز کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں جن میں ڈرما ٹالوجسٹ ، نیو ٹریشنسٹ اور میک اپ آرٹسٹس بھی شامل ہیں جو مفت کنسلٹنسی اور فری میک اپ سے عوام کی بڑی تعد ادکی توجہ کا مرکز ہیں۔اس میگا بیوٹی ایونٹ میں نامور انٹرنیشنل برانڈز جیسے لوریل ، میبی لین، میک، سیلی ہینس، ڈیور، ایسٹی لوڈر ، لین کوم، شنیل ، میکس فیکٹر، بوبی براؤن ، سیفورا اور بے شمار دیگر برانڈز شامل ہیں۔بیوٹی فیسٹیول میں شرکت کرنے والے کسٹمرز نے نہایت خوشی اور گر مجوشی کا اظہار کیا اور ایسے ایونٹس کی اہمیت کو اُجاگر کیا ۔

مزید : علاقائی