آرمرڈ کور یونٹ میں دی نیشنل سکول برکی روڈ کے سٹوڈنٹس کا دورہ

آرمرڈ کور یونٹ میں دی نیشنل سکول برکی روڈ کے سٹوڈنٹس کا دورہ

لاہور(جنرل رپورٹر) آرمرڈ کور یونٹ میں دی نیشنل سکول برکی روڈ کیمپس کے سٹوڈنٹس نے دورے کے دوران افواج پاکستان کا سازو سامان دیکھا اور فو جی ہتھیاروں ،ہیوی گن ،وائرلیس سیٹ اور دیگر جنگی ایکوویپمنٹ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا سکول کے طلبہ و طالبات نے ٹینکوں میں سوار ہو کر آپریشنل مظاہرے میں حصہ لیا اور دشمن پر حملے کی فرضی مشق دیکھی دی نیشنل سکول کے بچوں کو آرمرڈ کور کی میدان جنگ میں اہمیت اور پیش قدمی کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی فوجی حکام نے طلبہ و طالبات کے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ زمانہ جنگ میں اس کور کو افواج پاکستان میں فرنٹ لائن حیثیت حاصل ہوتی ہے اور دشمن پر حملہ آور ہونے میں آرمرڈ کور بنیادی کردار ادا کرتی ہے ۔اس موقع پر دورہ کرنے والے بچوں کو تحائف پیش کرنے کے علاوہ ظہرانہ بھی دیا گیا ۔

دی نیشنل سکول کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کرنل (ر)مسعود الحق نے طلبہ و طالبات کو بتایا کہ پاکستان کی آرمرڈ کور کی ملک و قوم کیلئے لازوال قربانیاں ہیں۔

اور اس شعبے کے فوجی جوان امن اور جنگ دونوں حالتوں میں وطن عزیز کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دیتے ہیں انہوں نے بچوں کی دلچسپی کو سراہا اور اُن کے مختلف سوالوں کے جواب دیے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4